افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں دھماکے سے 9 بچے ہلاک

0
203

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں بم دھماکے سے 9 بچے ہلاک اور دیگر 4 زخمی ہوگئے۔

خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق ننگرہار میں طالبان کے گورنر نے بتایا کہ پاکستان کی سرحد کے قریبی مشرقی صوبے کے علاقے میں ایک بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 9 بچے ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔

گورنر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دھماکا ضلع لالوپار میں اس وقت ہوا جب کھانے کی اشیا والی ایک ریڑھی دھماکا خیز موٹرشیل سے ٹکرائی۔

دھماکے سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

ننگرہار کو افغانستان میں طالبان کے مخالف گروپ داعش کا مرکز تصور کیا جاتا ہے جہاں طالبان کی جانب سے 15 اگست کو حکومت سنبھالنے کے بعد افغانستان کی نئی حکومت کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

داعش افغانستان میں 2014 سے موجود ہے اور کئی بدترین حملے کرچکی ہے، جس میں ہزارہ برادری پر ہونے والے بدترین دہشت گردی کے واقعات بھی شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here