وزیر فشریز کو فارغ کئے بغیر ساحل بلوچستان کی حفاظت ممکن نہیں، مولانا ہدایت الرحمان

0
250

بلوچستان حق دو تحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمن نے سوشل میڈیا پر اپنے آفیشل پیج پر جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا کہ وزیر فشریز کی سر پرستی میں ٹرالرز مافیا ساحل بلوچستان کو تاراج کررہے ہیں اور وزیر فشریز کو فارغ کیئے بغیر ساحل بلوچستان کی حفاظت ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر فشریز کو فوری طور پر برطرف کیا جائے عوام اپنی طاقت سے ٹرالرز کو سبق سکھائیں گے۔

انہوں مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ مذاکرات کے بعد عملدرآمد کے بجائے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہے ہیں جسکی وجہ سے گوادر دھرنا ختم ہونے کے ایک ہفتے فوراً بعد ٹرالرز مافیا پسنی اور اورماڑہ کی سمندر میں ایک بار پھر سرگرم ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر دو دودن کے اندر ٹراکرز مافیا کے مکمل خاتمے پر عملدرآمد نہ ہوا تو 30 دسمبر ایک بار پسنی زیرو پوائنٹ کو غیر مبعینہ مدت تک بلاک کرکے دھرنا دیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ اس بار دھرنے کا پڑاؤ پسنی زیرو پوائنٹ ہوگا اور وزیر فشریز کی برطرفی اور ٹرالنگ کے مکمل خاتمے کی حتمی عملدرآمد تک دھرنا جاری رہیگا۔

دریں اثنا مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہبلوچستان حکومت ٹرالرز مافیا کی سرپرستی کررہی ہے وہ ان کو روکنے میں ناکام ہوچکا ہے۔

انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30 دسمبر کو صبح دس بجے پسنی زیرو پوائنٹ کو جام کرینگے اور اب وقت آگیا ہے کہ ان بے لگام ٹرالرز مافیا اور انکی سر پرستی کرنے والے بلوچستان حکومت سے ماہیگیروں کے ساتھ مل کر نبردآزما ہو جاؤں گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here