آسٹریلیا میں مجمع سمیت شہریوں کے بیرونِ ملک سفر پر پابندی عائد

0
371

وزیراعظم کی جانب سے جاری حکم نامے میں شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کا کہا گیا ہے جب کہ گھر کے اندر 100 سے زائد افراد اور گھر سے باہر 500 سے زائد افراد کے مجمع پر پابندی عائد کر دی ہے۔

آسٹریلیا نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے شہریوں کے بیرونِ ملک سفر پر پابندی لگا دی ہے اور اپنے ان شہریوں کو بھی واپس آنے کی ہدایت کی ہے جو بیرونِ ملک سفر پر ہیں۔

آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے بدھ کو ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کا کہا گیا ہے جب کہ گھر کے اندر 100 سے زائد افراد اور گھر سے باہر 500 سے زائد افراد کے مجمع پر پابندی عائد کر دی ہے۔

آسٹریلوی وزیر اعظم نے کہا کہ کرونا وائرس جیسی وبا 100 سالوں میں ایک مرتبہ آتی ہے۔ ان کے بقول، انہوں نے آسٹریلیا میں اس طرح کی وبا دوسری جنگِ عظیم کے بعد کبھی نہیں دیکھی۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا میں کرونا وائرس سے پانچ ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں جب کہ 500 سے زائد افراد اس وبا کا شکار ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here