سعودی عرب نے کرونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر’جی 20′ ممالک کا ہنگامی سربراہ اجلاس بلانے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹوںکے مطابق سعودی عرب کی حکومت کا کہنا ہے کہ مملکت کرونا وائرس کی وباءکی روک تھام کے لیے عالمی سطح پر کی جانے والی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ رواں سال ‘جی 20’ اجلاس کی صدارت کی ذمہ داریوں کو سامنے رکھتے ہوئے جی 20 اجلاس کے تمام ارکان سے رابطے میں ہے۔ اس ضمن میں سعودی عرب دیگر تمام ارکان کے ساتھ مل کر کرونا وائرس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بحران کے حل کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔
سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘جی 20’ کرونا کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ عالم وبائ کو کنٹرول کرنے کے لیے جی ٹونٹی ممالک کو متفقہ پالیسیاں اور اقدامات کرنا ہوں گے۔