گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں خطرناک فضلے سے بھرے بحری جہاز کی آمد

0
202

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ایک اور خطرناک فضلے اور مرکری (پارہ) سے بھرے بحری جہاز کی آمد کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں مقامی نیوز پیپر روزنامہ ”انتخاب“ نے اپنے مقامی نامہ نگارعزیز لاسی کے حوالے سے خبر بریک کی ہے کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ایک اور خطرناک فضلے اور مرکری (پارہ) سے بھرے بحری جہاز کی آمد کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

ادارہ تحفظ ماحولیات بلوچستان نے مذکورہ بحری جہاز کی خریدار کمپنی کو جہاز کو گڈانی کے ساحل پر لنگرانداز کرنے سے روک دیا۔

ای پی اے بلوچستان نے باقاعدہ خط ارسال کر کے آیان شپ بریکرز کمپنی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا۔

اس سلسلے میں بتایاجاتا ہے کہ امسال ماہ مئی میں ایک بحری جہاز کی طرح ایک اور جہاز کی شپ بریکنگ یارڈ آمد سے قبل UK کے موسمیاتی تبدیلی کے ادارے کے ہیڈ مسٹر پیٹرک مائیکل کی جانب سے جار ی الرٹ کانوٹس لیتے ہوئے ادارہ تحفظ ماحولیات بلوچستان نے مذکورہ بحری جہاز کے خریدار کمپنی آیان شپ بریکرز کو اٹلانٹک انٹرپرائز جہاز کو گڈانی کے ساحل پر لنگرانداز کرنے پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے باقاعدہ خط ارسال کردیا ہے۔

ادارہ تحفظ ماحولیات بلوچستان حب کے ریجنل دفتر سے گزشتہ روز جاری خط نمبر NO.DD(EPA)/8124-29کے مطابق موسمیاتی تبدیلی U-Kکے جاری الرٹ کے تحت مذکورہ بحری جہاز میں خطرناک فضلہ اور مرکری مواد موجود ہے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ مذکورہ جہاز اسوقت پاکستانی سمندری حدود میں موجود ہے جسے آئندہ ایک دو روز میں گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے شپ بریکر الطاف گھانچی کے پلاٹ پر اسکریپ کیلئے لنگرانداز کیا جانا متوقع تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امسال ماہ مئی میں بھی گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے شپ بریکر دیوان رضوان کے پلاٹ نمبر 60پر لنگرانداز کیا گیا تھا اور اس حوالے سے بھی ابھی تک معاملات کا تسلسل جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here