گوادر میں آج تاریخی ریلی نکالی جائیگی، تمام تیاریاں مکمل، پولیس کی بڑی تعداد تعینات

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر آج گوادر میں بلوچستان حق دو تحریک کی ایک تاریخی ریلی نکالی جائے گی۔

ریلی کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ریلی آج جمعے کے سہ پہر تین بجے جاوید کمپلیکس سے نکالی جائے گی۔

جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے جوجاری دھرنے کے مقام پر موجود ہے اور دھرنے کو گھیر رکھا ہواہے۔

پولیس کی بڑی تعداد میں آمد پر شرکاء میں اضطراب اور بے چینی پیدا ہوئی اور انھوں نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی لیکن دھرنے کے منتظمین نے شرکاء کو پر امن رہنے کے لیے کہا۔

مولانا ہدایت الرحمن نے کہا ہے کہ پولیس ریلی کو سبوتاژ کرنے کے لیے مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے اگر مجھے گرفتار کیا گیا تب بھی عوام پر امن تحریک کو جاری رکھیں۔

مولانا ہدایت الرحمان نے اپنے خطاب میں ضلع گوادر کے تمام لوگوں سے اپیل کی وہ آج کے جلسے کو ہر صورت میں کامیاب بنائیں۔

انہوں نے گوادر بھر کے تمام خواتین سے وعدہ لیا کہ وہ کل اپنے گھروں میں کسی بھی ایک مرد کو بیٹھنے نہ دیں، انہیں ریلی کیلئے باہر بھیج دیں۔جس پر دھرنا گاہ میں موجود تمام خواتین نے کہا کہ آج کی ریلی میں گوادر کے تمام مردشریک ہونگے۔

ویسے آج کی ریلی صرف مردوں کی تھی لیکن پولیس کی بھاری نفری کی تعیناتی کی وجہ سے عورتوں میں ایک بے چینی پائے جارہی ہے کہ اگر عورتیں اس ریلی میں شریک نہ ہونگی تو ان کے بھائی، بچے یا شوہر گرفتار ہوسکتے ہیں اسی لئے اب صورت اس کے برعکس بن رہی ہے۔

خواتین کی بڑی تعداد دھرنا گاہ میں پہنچ رہی ہے جو ریلی میں شرکت ریلی بضد ہیں اور اپنے بھائی، بچوں اور شوہر کی تحفظ چاہتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment