امریکا نے یورپ پر سفری پابندیاں عائد کردیں

0
449

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے پھیلاو¿ سے نمٹنے کے لیے یورپ پر نئی سفری پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بدھ کے روز ٹیلیویڑن خطاب میں انھوں نے کہا کہ اگلے 30 دن کے لیے یورپ سے امریکہ آنے والوں کے لیے تمام سفر معطل رہے گا۔ لیکن ان کا کہنا تھا کہ ’ یہ سخت مگر ضروری‘ پابندیوں کا اطلاق برطانیہ پر نہیں ہوگا۔ جہاں اب کورونا وائرس کے 460 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس کے 1،135 تصدیق شدہ کیسز ہیں جن میں 38 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’ اس وائرس کے نئے کیسز کو ہمارے ساحل سے داخل ہونے سے روکنے کے لیے ہم اگلے 30 دن کے لیے یورپ سے امریکہ کے سفر کو معطل کردیں گے۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’ان نئی پابندیوں کا اطلاق جمعہ کی شب 12 بجے سے ہو گا۔‘

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here