بلوچستان کے علاقے ڑوب میں بارش کے دوران کمرہ گرنے سے 3 بہن بھائی جاںبحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ژوب میںخوستی کے علاقے میں بارش کے دوران کمرہ گرنے کے نتیجے میں 3 بہن بھائی جاںبحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق جاںبحق ہونے والے بچوں کی عمریں 1 اور 14 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔
دریں اثنا ژوب ہی میں بارش کے دوران پہاڑی تودہ گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ڈی آئی خان مرکزی شاہراہ بلاک ہوگیا۔
ڈپٹی کمشنر شیرانی محمد عظیم کاکڑ کے مطابق دانہ سر کے مقام پر مرکزی شاہراہ مکمل طور پر بند ہوگیا ہے، شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کیا جائے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث مزید پہاڑی تودوں کے گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔