ساحلی علاقوں میں طوفان کا خطرہ،ماہیگیروں کو سمندرنہ جانیکی ہدایت

0
270

محکمہ موسمیات نے شمالی مشرقی بحرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث بلوچستان اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں طوفانی بارشوں اور اربن فلڈنگ کے خطرے کی پیش گوئی کردی اس حوالے سے محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں طوفانی بارشوں کا امکان اور اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کردی ہے، جس کے مطابق ہوا کے کم دباؤ کا رخ بھارتی گجرات کی جانب ہے اور شدت والی مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہو رہی ہیں، 2 اکتوبر تک سندھ میں مون سون ہوائیں اثر انداز ہونیکا امکان ہے،کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں آج سے2 اکتوبر کے دوران بارشیں ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ میرپور خاص، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ اور سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی بارشوں کی پیش گوئی ہے، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں تیز اور کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی 30 ستمبر سے 3 اکتوبرکے درمیان بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ طوفانی بارشیں کراچی میں اربن فلڈنگ کا باعث بن سکتی ہیں، اس کے علاوہ بدین،ٹھٹھہ، حیدرآباد اور دادو سمیت لسبیلہ، سونمیانی، اورماڑہ،پسنی،گوادر،تربت اور جیوانی میں بھی طوفانی بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 30 ستمبر سے 3 اکتوبرکے دوران سمندر میں طغیانی اور کبھی انتہائی طغیانی رہنے کا امکان ہے، اس لیے ماہی گیر 30 ستمبر سے 3 اکتوبر کے دوران سمندر میں جانے سے گریز کریں جبکہ کمشنر لسبیلہ انتظامیہ کی طرف سے ڈام بندر اور گڈانی کے ماہی گیروں کے لیے اطلاع کی گئی ہے کہ آج سے 2 اکتوبر تک سمندر میں طوفان(گلاب) متوقع ہے اس لئے ماہیگیر اس دوران سمندر میں جانے سے گریز کریں جبکہ ساحل کنارے پر واقع آبادیوں کے بھی متاثر ہونیکا اندیشہ ہے انہیں بھی احتیاطی طورپر محفوظ مقام پر منتقل ہونیکی ہدایت کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here