افغانستان: صوبہ نمروز کے دارالحکومت پر طالبان کا قبضہ، متعددبلوچ گرفتار

0
663

افغان طالبان نے افغانستان میں پہلے صوبائی دارالحکومت زرنج پر قبضہ کرلیا، یہ قبضہ طالبان کی جانب سے جمعہ کے سہ پہر کو کیا گیا۔

زرنج افغانستان کے بلوچ اکثریت صوبہ نمروز کا دارالحکومت ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ کے مطابق طالبان نے صوبائی دارالحکومت کے گورنر ہاؤس، ہوائی اڈہ، گورنر ہاوس سمیت متعدد سرکاری عمارتوں کو بغیر کسی مزاحنت کے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں لوگوں کو سرکاری عمارتوں میں لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

جبکہ ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے متعدد بلوچ نوجوانوں کو طالبان نے حراست میں لیا ہوا ہے اور ان کے ہاتھ پیچھے سے باندھے ہوئے ہیں جن میں ایک نوجوان بلوچی میں بول رہا ہے کہ انہوں نے ہمارے ہاتھ باندھے ہیں شاید یہ ہمیں اب مارد دینگے۔

حالیہ برسوں میں یہ افغانستان کے کسی صوبے کا پہلا دارالحکومت ہے جس پر طالبان قابض ہوگئے ہیں۔

ایران کے ساتھ سرحد کے قریب واقع زرنج ایک اہم تجارتی شہر ہے۔ اس کے گردونواح کے اضلاع پر قابض ہونے کے بعد طالبان اس شہر پر قبضہ حاصل کرنے کے لیے مسلسل حملے کر رہے تھے۔

نمروز پولیس کے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر روئٹرز کو بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے اضافی نفری نہ بھیجی جانے کی وجہ سے طالبان شہر پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

دوسری جانب افغان طالبان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ طالبان نے ایک آپریشن کے دوران صوبہ نمروز کے قبضہ کیا جس میں گورنر ہاؤس، پولیس ہیڈکوارٹر اور انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here