پاکستان میں افغانستان کے سفیرکی بیٹی اغواکے بعد زخمی حالت میں بازیاب

0
545

پاکستان میں افغانستان کے سفیرنجیب اللہ علی خیل کے 26سالہ صاحبزادی کو دن دھاڑے نامعلوم افرادنے اغوا کرنے کے بعدزخمی حالت میں چھوڑ دیا۔

سنگر ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روزپاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں افغانستان کے سفیر نجیب اللہ علی خیل کے 26سالہ صاحبزادی سلسلہ علی خیل کو دن دہاڑے نامعلوم افراد نے اغوا کرنے کے بعد زخمی حالت میں چھوڑ دیا۔

یہ واقعہ اسلام آباد کے جناح سپر مارکیٹ کے علاقے میں دن کے دیڑھ بجے پیش آیا۔

جبکہ شام 7 بجے اغواکار مغوی کو بلیو ایریا میں تہذیب بیکری کے پاس زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

مغوی سلسلہ علی خیل کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق انہیں شدیدتشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

اور اس سلسلے میں افغان سفیر نجیب علی خیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں اپنے ایک ٹویٹ میں اس واقعہ کہ تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسکی صاحبزدی کو اغوا کے بعد زخمی حالت میں چھوڑ دیا گیا ہے لیکن اس کی اسپتال میں علاج جاری ہے۔

افغان سفیر نجیب علی خیل نے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کے پیچھے چھپے ملزمان کیخلاف کاررائی کی جائے اور انہیں تحفظ فرائم کیا جائے۔

اس واقعہ کی تحقیقات اسلام آباد کی کوہسار پولیس اسٹیشن میں ہورہی ہے۔جہاں مقدمے کیلئے درخواست دیدی گئی ہے اوررضانامی ایک سب انسپکٹر کو آئی اومقرر کیا گیاہے۔مگر حیرانگی کی بات یہ ہے کہ یہ خبر اب تک پاکستان کی کسی بھی میڈیا میں رپورٹ نہیں ہوا۔

واضع رہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب افغان نائب صدرامراللہ صالح نے کہا کہ پاکستانی کی فضائیہ افغانستان میں طالبان کی فضائی کمک کر رہی ہے۔ اسی طرح افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ پاکستان سے دس پزار جنگجو افغانستان داخل ہوگئے ہیں۔

بعض تجزیہ نگاراس واقعہ کو پاکستان کی فوج اورا سکی خفیہ انٹیلی جنس کی جانب سے افغان حکومت کو دباؤ میں رکھنے کیلئے ایک حربہ قرار دے رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here