بلوچستان بھر میں 24 مئی سے اسکولز کھولنے کا اعلان

0
227

بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے کوئٹہ کے سوا بلوچستان بھر کے تمام نجی و سرکاری اسکولز 24 مئی سے کھولنے کا اعلان کردیا۔

سیکرٹری تعلیم کی جانب جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان بھرمیں سرکاری و نجی اسکول 24 مئی سے کھل جائیں گے تاہم کوئٹہ کے اسکولز این سی او سی کے فیصلے کے مطابق بند رہیں گے جب کہ اسکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایاجائیگا۔

سیکرٹری تعلیم شیرخان بازئی نے میڈیا کو بتایا کہ این سی او سی کے فیصلے کے مطابق کورونا کی 5 فیصد سے کم شرح والے علاقوں میں اسکول کھولے جارہے ہیں اور کوئٹہ میں کورونا کیسز کی شرح 8 فیصد ہونیکی بناء پر اسکول نہیں کھولے جارہے ہیں تاہم کوئٹہ کے اسکولز کھولنے کے حوالے سے جلد فیصلہ کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here