اقوام متحدہ نے لیبیا سے اجرتی جنگجوئوں کی فوری واپسی کا مطالبہ کردیا

0
247

اقوام متحدہ اور لیبیا کی مشترکہ عسکری کمیٹی نے ملک میں موجود غیرملکی اجرتی جنگجوئوں کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

لیبیا میں اقوام متحدہ کے مندوب یان کوبیچ نے لیبیا میں سیاسی کشیدگی ختم کرنے کے لیے قائم کردہ مشترکہ فوجی کمیٹی (5 + 5) کےارکان سے بات چیت میں مشرقی اور مغربی لیبیا کو ملانے والی ساحلی سڑک کھولنے میں تاخیر پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

لیبیا میں اقوام متحدہ کے امن مشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسٹرکوبیچ اور مشترکہ ملٹری کمیٹی (5 + 5) نے تصدیق کی ہے کہ فوجیوں ، غیر ملکی جنگجوئوں اور غیر ملکی افواج کی واپسی کو مزید تاخیر کے بغیر شروع ہونا چاہئیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوبیچ نے مشترکہ فوجی کمیٹی کے ساتھ اسلحے سے پاک لیبیا، آباد کاری ، دوبارہ تنظیم اور سیکیورٹی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے قومی منصوبہ تیار کرنے کے لیے ضروری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

لیبیا میںمتحارب فریقین کی طرف سے قائم کردہ ‘5 + 5’ مشترکہ ملٹری کمیٹی نے منگل کی شام اپنے اجلاس میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس آج سے شروع ہوگا اور اگلے جمعرات تک جاری رہےگا۔ اجلاس میں مشرقی اور مغربی لیبیا کو ملانے والی شاہراہ کھولنے ، غیرملکی عسکریت پسندوں کی واپسی اور زیرالتوا دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here