رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی جان کو شدید خطرہ ہے، محمود اچکزئی

0
383

پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے اخباری بیان میں کہا ہے کہ میں یہ گھبراہٹ پیدا کرنے یا سستی تشہیر کی مقاصد کیلئے نہیں کہتا اور نہ ہی میں اسے معمولی اطلاع سمجھتا ہوں مجھے بہت معتبر ذرائع سے آگاہ کیا گیا ہے کہ جنوبی وزیر ستان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی جان کو خطرہ ہے۔

اس کا پورا کنبہ ان کی خیریت کیلئے بہت پریشان ہیں اور یہ خاندان پہلے ہی لاتعداد سانحات برداشت کرچکاہے ۔

میں حکومت سندھ،وزیر اعلیٰ سندھ اور تمام متعلقہ حکام کو متنبہ کرتا ہوں کہ علی وزیر کی زندگی کو پہنچنے والے کسی بھی نقصان کے ناقابل تصور نتائج برآمد ہونگے۔

تمام اداروں میں سے،پاکستان پیپلز پارٹی جو سندھ پر حکومت کررہی ہے صورتحال کی نزاکت کو سمجھ سکتی ہے ا±ن کی تعاون کو سراہا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here