رکن قومی اسمبلی علی وزیر کوجنوبی وزیرستان سے گرفتار کرلیا گیا

0
238

جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے بتایا کہ علی وزیرکو پشاور آرکائیوز ہال سے نکلتے وقت گرفتارکیا گیا۔

علی وزیر کا کہنا ہے کہ ضمانت قبل ازگرفتاری بھی کرا چکا ہوں،معلوم نہیں کیوں گرفتارکیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علی وزیرکوسندھ پولیس کی درخواست پرگرفتارکیاگیا، علی وزیر کو کراچی منتقل کیا جائےگا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علی وزیرپرکراچی میں نفرت انگیز تقریرکرنےکا مقدمہ درج ہے۔

علی وزیر کو فی الحال ایسٹ کینٹ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔

کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور محمدعلی گنڈا پور نے میڈیاسے گفتگو میں بتایا کہ علی وزیرکےخلاف کراچی میں مقدمہ درج ہے،سندھ پولیس کی ٹیم پشاور آئی ہے، علی وزیرکی گرفتاری میں ہم نے سندھ پولیس کی مدد کی، قانونی تقاضے پورے کرکے علی وزیر کو سندھ پولیس کے حوالے کیاجائےگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here