بلوچ ریپبلکن پارٹی کے چیئرمین براہمدغ بگٹی نے اسلام آباد میں بلوچ…
ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی یکم ستمبر…
بلوچ ریپبلکن پارٹی کے ترجمان شیر محمد بگٹی نے سندھ حکومت کے…
بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے سرداربختیارخان ڈومکی کی اہلیہ، شہید نواب اکبر خان کی نواسی اور نواب براہمدغ بگٹی کی ہمشیرہ شہید زامربگٹی کو دسویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کا لہو ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہیں بلوچ قومی تحریک سے قربت اور سپورٹ کرنے کی سزا دیکر شہید کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ ایسی قربانیوں کی بدولت بلوچ قومی کاروان پاکستان کی تمام تر جبر و دہشت گردی کے باوجود اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔ بلوچ قومی فرزندوں نے دشمن سے اپنے شہدا کے خون کا بدلہ آزادی کی صورت میں لینے کا سوگند اُٹھایا ہے۔ لاتعداد جانوں کی قربانی کے بعد اگر کوئی پاکستان کو سہارا دینے کی کوشش کرے یا شہدا کے لہو سے انحراف کرے تو بلوچ قوم اس کے لیے زمین تنگ کردے گی۔ انہوں نے کہا آج سے دس سال قبل پاکستانی ریاست سے بلوچ قومی تحریک کے خیرخواہ اور مددگار بانک زامربگٹی کو ان کی بیٹی جانان اور ڈرائیور برکت کے ساتھ ایک قاتلانہ حملے میں شہید کیا۔ ترجمان نے کہا کہ بلوچ قوم اپنی بیٹیوں کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔،ہمارا ایمان ہے کہ شہدا کے لہو ہمارے صفوں میں عزم، اتحاد اور تحریک کو زندہ رکھیں گے۔
بلوچ ریپبلکن پارٹی کے سربراہ نواب براہمدغ بگٹی نے لاہور دھماکے کی…
بلوچستان حکومت کے سابق ترجمان اورحکمران جماعت بی اے پی (باب) کے…
نواب براہمدغ بگٹی اور خان قلات میر سلیمان خان داؤدپاکستان سے مذاکرات…
براہمدغ بگٹی نے شہید نواب اکبر خان بگٹی کے برسی پر اپنے…
Sign in to your account