بلوچ ریپبلکن پارٹی کے ترجمان شیر محمد بگٹی نے سندھ حکومت کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے سندھ حکومت کی جانب سے نواب براہمدغ بگٹی کے حوالے سے بیان بے بنیاد و جھوٹ پر مبنی ہے۔
انہوں نے انخیالات کا اظہار مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے دو مختصر ٹویٹس میں کیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ قائد بلوچ ریپبلکن پارٹی ایک سیاسی رہنما ہیں اور عدم تشدد پر یقین رکھتے ہوئے بلوچستان کے حقوق کی جدوجہد کررہے ہیں۔
شیر محمد بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ اگر سندھ حکومت کی معلومات اور انٹیلی جنس ایسے ہی ہیں جو اختیارات کی زینت بنے ہیں تو پھر صوبے، اس کے عوام اور امن و امان کا اللہ ہی حافظ ہے۔