ڈھاڈر : فورسز ہاتھوں رہا ہونے والے شخص پھر سے لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر سے پاکستانی فورسز نے رہا ہونے والے ایک شخص کو دوبارہ لاپتہ کردیا۔

اطلاعات کے مطابق نادر خان ولد حاجی سید خان کو دو روز قبل پاکستانی فورسز نے ڈھاڈر سے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔ نادر خان بنیادی طور پر سبی کے علاقے جالڑی کا رہائشی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نادر خان کو اس سے قبل آٹھ مئی کو حراست میں لیکر لاپتہ کیا گیا تھا جنہیں آٹھ نومبر کو منظر عام پر لاکر جیل منتقل کیا گیا، انہیں تین روز قبل رہائی کے ایک دن بعد دوبارہ حراست میں لیکر لاپتہ کیا گیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment