ٹرمپ کرونا بحران کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں،سربراہ ڈبلیو ایچ او

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے عالمی ادارہ صحت پر چین کی طرف داری اور تعصب برتنے کے الزامات اورامداد بند کرنے کی دھمکیوں کے بعد خاموشی توڑتے ہوئے صدر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے بیان سے لگتا ہے کہ وہ کرونا کے عالمی بحران کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈھانوم گیبریوس نے امریکی صدر کے بیان کے جواب میں تین نکاتی رد عمل جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا بحران کے خلاف قومی اور عالمی سطح پر تمام ممالک کو متحد ہونا ہوگا۔ ‘کوویڈ 19’ کے بحران کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کرنا ہوگا اور اس عالمی وباءکے خلاف مخلصانہ یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی لیڈروں بالخصوص چین اور امریکا کوشفافیت کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور کسی بھی ملک کے لیے یہ مناسب نہیں کہ وہ کرونا وبا کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کرے۔

خیال رہے کہ منگل کے روز وائٹ ہاﺅس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پر چین کی طرف داری کرنے اور تعصب برتنے کا الزام عاید کیا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے دھمکی دی تھی وہ ‘ڈبلیو ایچ او’ کو دی جانے والی امداد روک سکتے ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم عالمی ادارہ صحت کی امداد روکنے پرغور کررہے ہیں مگر اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ عالمی ادارہ صحت کرونا وائرس کے معاملے میں چین کی طرف داری کررہا ہے اور یہ اچھا نہیں۔

واضح رہے کہ امریکا عالمی ادارہ صحت کو امداد دینے والا سب سے بڑا ملک ہے۔

Share This Article
Leave a Comment