بولان میں فورسز پر بم حملہ ، جانی نقصانات کی اطلاعات

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستانی فورسز پر ایک بم حملے میں جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق آج بروزپیر بولان و مچھ کے علاقے سی خونی میں پاکستانی فورسز کے پیدل گشت کرنے والے اہلکاروں پر بم حملہ کیا گیا۔

مقامی ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بم دھماکے کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کو جانی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

تاہم اب تک پاکستان کی عسکری حکام کی جانب سے بم دھماکے میں جانی نقصان کی تصدیق و تردید نہیں کی گئی ہے۔

اور نہ ہی تاحال اس حملے کی ذمہ داری کسی مسلح گروپ نے قبول کی ہے۔

خیا ل رہے کہ بولان میں گذشتہ روز بھی پاکستانی فورسز کے چوکی پر حملے کے بعد مسلح افراد نے ریلوے لائن کو دھماکے سے تباہ کیا تھا جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے قبول کی تھی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment