بولان میں مسلح افراد کا فورسز پر حملہ، ریلوے ٹریک کودھماکے سے تباہ کردیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے بولان میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے اہلکاروں پر حملہ کیا اور ریلوے ٹریک کو دھماکے میں تباہ کرنے سمیت ٹریک کی نگرانی کرنے والے اہلکاروں کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات بولان میں جمعہ شار کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے مختلف ہتھیاروں سے پاکستانی فورسز کے پوسٹ پر حملہ کیا، حملے میں پوسٹ کو نقصان پہنچا تھا تاہم حکام نے تاحال جانی نقصانات کے حوالے کچھ نہیں بتایا ہے۔

دریں اثنا فورسز پر حملے کے بعد ریلوے ٹریک کو بھی نامعلوم افراد کی جانب سے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق آج صبح جب اہلکار ریلوے ٹریک کا جائزہ لینے کیلئے گشت کررہے تھے تو انہیں بھی دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

مذکورہ علاقوں میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں۔ تاہم ان حملوں کی ذمہ داری آخری اطلاعات تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment