لاپتہ طالب علم ثنابلوچ بازیاب ،مشکے سے ایک شخص لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران سے لاپتہ طالب علم ثنا بلوچ بازیاب ہوگئے جبکہ مشکے سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کوجبری طور پر لاپتہ کردیا۔

ثنا بلوچ کو اسی سال مئی کی گیارہ تاریخ کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے چھاپہ مار کر گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق لاپتہ ہونے والا طالب علم ثناءبلوچ منظر عام پر آگیا ہے اور اس وقت اسے مختلف مقدمات پرپولیس کے انسداد دہشت گردی کے حوالے کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طالب علم ثنا بلوچ کے لواحقین نے چار ستمبر کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے بھوک ہڑتالی کیمپ میں کہا تھا کہ پاکستانی فوج کے کرنل عمر فاروق نے تصدیق کی کہ ثنا بلوچ ان کی تحویل میں ہے جن کو تفتیش کے بعد رہا کردیا جائے گا لیکن چار مہینے گزرنے کے باوجود ثنا بلوچ رہا نہیں ہوئے۔

تاہم اب لاپتہ ہونے کے بعد مختلف مقدمات میں ملوث کرکے اسے منظر عام پر لایا گیاہے۔

دوسری جانب پاکستانی فورسز نے مشکے کے علاقے مہی کے رہائشی دلجان ولد مرید کو نوکجو آرمی کیمپ بلا کر بعد میں لاپتہ کردیا۔

واضح رہے کہ چار روز قبل دلجان کے دو بھائی یعقوب اور غلام جان کو بھی جیبری میں قائم آرمی کیمپ بلا کر بعد میں لاپتہ کردیا تھا۔

دلجان کے لواحقین نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی وہ ہمارے پیاروں کی پاکستانی فورسز کی قید بحفاظت بازیابی کےلئے کردار ادا کریں۔

Share This Article
Leave a Comment