کوئٹہ اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں 5.1 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔

ہفتے کی صبح کوئٹہ اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں آنے والا زلزلہ اتنا شدید تھا کہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں، دفاتر و دیگر عمارتوں سے باہر آگئے۔

اس حوالے سے زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 38 کلو میٹر دور تھا۔

زلزلے نے نہ صرف کوئٹہ بلکہ مستونگ، پشین اور دیگر علاقوں کو بھی متاثر کیا۔

ادھر امریکی جیولوجکل سروے کے مطابق بلوچستان میں آنے والے زلزلے کی شدت ابتدائی طور پر 5.5 ریکارڈ کی گئی۔

Share This Article
Leave a Comment