بلوچ آزادی پسندرہنما،دانشور،بی ایس او کے سابق چئیرمین،بی این ایم کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل رحیم بلوچ نے کہا ہے کہ امید ہے کے نئے امریکی صدر بلوچستان پر پاکستان کی جبری قبضہ کے خلاف بلوچ تحریک آزادی کی مدد کریں گے۔
بلوچ رہنما نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے ٹیوٹس میں کہا کہ
پریذیڈنٹ الیکٹ جو بائیڈن اور وائس پریذیڈنٹ الیکٹ کملا ہیریس کو ان کی تاریخی جیت پر مبارکباد۔ امید ہے جنوبی ایشیا کیلئے امریکی پالیسی تشکیل دیتے وقت وہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے دوہرے اور تباہ کْن کردار کو مدنظر رکھیں گے۔
مجھے یہ بھی امید ہے کہ وہ پائیدار امن، ترقی، اور جمہوریت اور مذہبی ہم آہنگی کی فروغ جیسے ہمارے مشترکہ مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے ایک آزاد بلوچستان کی اہمیت کا ادراک و اقرار کرکے بلوچستان پر پاکستان کی جبری قبضہ کے خلاف بلوچ تحریک آزادی کی مدد کریں گے۔