پاکستانی فوج نے مستونگ سے ایک شخص کو حراست بعد لاپتہ کردیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ضلع مستونگ سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو گذشتہ روز حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

فورسز ہاتھوں لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت رازق بنگلزئی سے ہوئی،جنکومستونگ میں پرانا روڈ قلات سے فورسز نے حراست میں لیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز اہلکاروں اور سادہ کپڑوں میں اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد اپنے ہمراہ لے گئے۔

واضح رہے رواں ہفتے ضلع پنجگور کے علاقے گچک کرک ڈھل سے گذشتہ دنوں باپ کو بیٹے کے ہمراہ لاپتہ کیا گیا جبکہ پنجگور ہی کے علاقے چتکان سے بلیدہ کے رہائشی طالب علم ثناء اللہ کو لاپتہ کیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment