بلوچ آزادی پسند رہنما دانشور،بی ایس او کے سابق چیئرمین،بی این ایم کے سابق جنرل سیکریٹری رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے بی ایس او آزاد کو بائیسویں مرکزی کونسل سیشن اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے تازہ ٹیوٹس میں کہا کہ
میں بی ایس او آزاد کو بائیسویں مرکزی کونسل سیشن اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بی ایس او بلوچ قوم پرستانہ سیاست میں ایک نرسری کی طرح رہا ہے۔ بلوچستان کی آزادی کے ساتھ ساتھ بلوچ طلبا کے تعلیمی اور جمہوری حقوق کے لئے اس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔
مجھے امید ہے کہ بی ایس او آزاد کی نومنتخب قیادت ریاستی جبر اور دہشت گردی کے باوجود طلباء کے حقوق اور بلوچستان کی آزادی کے لئے جمہوری جدوجہد میں اپنا اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔ میں انسانی حقوق کی تنظیموں سے بی ایس او آزاد پر پابندی کے خلاف آواز اٹھانے کی التجا کرتا ہوں۔