شاہرگ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں, بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے بیان جاری کرتے ہوئے گذشتہ روز پاکستانی فورسز پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں ٹاکری کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے ایک چیک پوسٹ کو حملہ کرکے نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے دشمن کے چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس میں دشمن فوج کو جانی و مالی نقصانات اٹھانے پڑے۔ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment