ضلع کیچ،پنجگور پاکستانی فوجی آپریشن جاری،7 افراد لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستانی فوج نے بلیدہ کے رہائشی نوجوان طالب کو پنجگور سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا جبکہ بلیدہ میں پانچ روز سے جاری آپریشن میں پاکستانی فوج نے متعدد افراد کو حراست لے کر لاپتہ کردیا جبکہ حراست بعد لاپتہ ہونے والوں میں تین کی شناخت ممکن ہوئی ہے۔
منگل کے روزپاکستانی فوج نے نوجوان طالب ثناء للہ ولد دوست محمد سکنہ بلیدہ کو پنجگور کے علاقے چتکان سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

جبکہ کیچ کے علاقے بلیدہ میں پاکستانی فوج کی پانچویں روز میں بھی آپریشن جاری ہے۔جاڑین اور گردونواح میں آپریشن کے دوران فورسز نے تین افراد کو حراست میں لیا جن میں فضل، رگام اور عبدالکریم شامل ہیں، مذکورہ افراد کو فوج نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

ضلع پنجگور کے مختلف علاقوں میں ریاستی فورسز کا آپریشن جاری ہے

آپریشن میں زمینی فوج کے ہمراہ گن شپ ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں جنہوں نے مختلف علاقوں میں شیلنگ کی ہے۔
کیچ کے علاقے گورکوپ میں آج دوسر روز بھی فوجی آپریشن جاری ہے علاقہ مکمل فوجی محاصرے میں ہے بڑی تعداد فوجی اہلکار علاقے میں تعینات ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق اس وقت علاقہ مکمل فوجی محاصرے میں ہے بڑی تعداد میں فوجی اہلکار علاقے میں تعینات ہیں جبکہ آپریشن میں کی زد میں آنے والے علاقوں میں گورکوپ کے میدانی و پہاڑی علاقے شامل ہیں۔

اس وقت موٹر سائیکل اور گاڑیوں پر مشتمل مزید فوجی قافلوں کا آمد بھی علاقے میں جاری ہے، جاری آپریشن کی مکمل تفصیلات آنا باقی ہے

Share This Article
Leave a Comment