ضلع کیچ آسکانی بازار میں آج ایک بار پھر پاکستانی فوج نے شہید اسحاق کے گھر پر چھاپہ مارکر فاتحہ خوانی کے لئے بیٹھے لوگوں کو نہ صرف زدوکوب کیا گیا بلکہ شہید اسحاق کے والد واجہ لال بخش کو حراست میں لے کر فوجی کیمپ منتقل کردیا۔
پاکستانی فوج نے لال بخش کو کیمپ منتقلی کے بعد شدید تشدد کا نشانہ بناکر دھمکی دی ہے کہ اگر آپ لوگوں نے شہید اسحاق کے لئے فاتحہ خوانی کا سلسلہ ختم نہ کی تو آپ کو لوگوں عبرت کا نشانہ بنایا جائے گا تاہم بعد ازاں شہید اسحاق کے والد کو رہا کردیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کیچ کے علاقے بلیدہ جاڑین کے مقام پاکستانی فوج کے ساتھ دو بدو لڑائی میں اسحاق بلوچ شہید ہوئے تھے۔
گزشتہ روز بھی پاکستانی فوج نے فاتحہ خوانی کے لئے بیٹھے لوگوں پہ دھاوا بول دیا تھا۔