ضلع پنجگور کے علاقے گوارگو میں پاکستانی فوج نے دوران آپریشن گوارگو سے عمر رسیدہ بزرگ صالح محمد نامی شخص کو تشدد کے بعد جبری لاپتہ کر دیا ہے۔
ان کے علاوہ بھی کئی لوگوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں کئی گھر بھی نذر آتش کر دیئے گئے ہیں۔آخری اطلاعات آنے تک مذکورہ علاقوں میں فوجی آپریشن جاری ہیں۔
واضح رہے کہ سائیجی،دڑامب اور دشت کے پہاڑی سلسلوں میں آپریشن کل سے جاری ہے۔ضلع گوادر سے ان پہاڑی علاقوں میں داخلی و خارجی راستوں کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے۔