جنوبی بلوچستان کیلئے جلد ترقیاتی پیکج کا اعلان کرینگے،عمران خان

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ جلد بلوچستان کا دورہ کریں گے اور صوبے کے ’پیچھے‘ رہ جانے والے جنوبی حصوں کے لیے ایک جامع ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے۔

ترقیاتی منصوبوں پر ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میں جلد جنوبی بلوچستان کا دورہ کروں گا اور جنوبی بلوچستان کے لیے ایک جامع ترقیاتی پیکج کا اعلان کروں گا اور منصوبوں کا افتتاح کروں گا‘۔

انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے بلوچستان کی ترقی کو اولین ترجیح دی ہے تاکہ یہ علاقہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح ترقی کرسکے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں جنوبی بلوچستان کو نظرانداز کیا گیا جس کی وجہ سے اس علاقے کے لوگ غربت کا سامنا کر رہے اور وہ پیچھے رہ گئے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ انتہائی اہمیت کی حامل ہے جو ملک کی ترقی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

اجلاس کے دوران بلوچستان کے پیچھے رہ جانے والے اضلاع خاص طور پر خضدار، آواران، چاغی، خاران، واشک، لسبیلہ، گوادر، پنجگور اور تربت کے لیے مجوزہ ترقیاتی پیکج کے بارے میں آگاہ کیا گیا، اس کے علاوہ جنوبی بلوچستان کے لیے سڑکوں، توانائی، پانی کی کمی کے لیے ڈیمز، تعلیم، صحت، زراعت، لائیو اسٹاک، فشریز اور دیگر منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment