سنگر پبلی کیشنز کے کتابی سلسلے کی ایک اور کتاب،سنگر سیریزکا21 واں کتاب اسی ہفتہ شائع کیا جا رہا ہے۔
ادارہ سنگر کی جانب سے کہا گیاہے کہ سنگر کتابی سیریز کی 21 ویں کتابی سلسلہ ” بلوچستان نامہ حقائق کے تناظر میں“جو معروف بلوچ دانشور بجار بلوچ کے مضامین کا مجموعہ ہے اسی ہفتہ شائع کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بلوچ قومی تحریک آزادی کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ادارہ سنگر نے 2009ءمیں کتابی سلسلہ شروع کیا جو ہنوز جاری ہے ۔ آج تک مختلف موضوعات پرادارہ سنگر 20کتابیں شائع کرچکی ہے ان کے علاوہ کچھ کتابیں آنے والے مہینوں میں شائع کیے جائینگے ۔
جن میں ڈاکٹر جلال بلوچ کی تحریر کردہ کتاب ” پولیٹیکل منجمینٹ “ ، بلوچ قومی رہنماڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کے لیکچرز اور زرین اقول پر مشتمل مجموعہ ” ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کی تعلیمات “، بلوچ آزادی پسند رہنما اختر ندیم بلوچ کا شعری مجموعہ، ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کا شعری مجموعہ، بی این ایم کے چیرمین خلیل بلوچ کے انٹرویز، چاکر بلوچ کی تحقیقی کتاب ” ایشیاءکی قوم پرست تحریکیں“، شہید حاجی رزاق بلوچ کی زندگی پرمشتمل کتاب ” شہید حاجی رزاق بلوچ کی زندگی اور اس کی تعلیمات“ ، ’شہیدانی تاک دوم ۔ اور انڈیاکی تحریک آزادی کے اہم نام سبھاش چندربوس کے سونح حیات ” نیتاجی“سمیت زیر نظر کتاب ”بلوچستان نامہ،حقائق کے تناظر میں“ جو بلوچ دانشور واجہ بجار بلوچ کے مضامین کا مجموعہ ہے ،اسی سلسلے کی کڑی ہے آئندہ ہفتے شائع کی جائے گی ۔
واضع رہے کہ بجار بلوچ کا شمار21ویںصدی میں شروع ہونے والے بلوچ تحریک آزادی کے بنیاد کاروں میں ہوتا ہے ۔
موصوف بلوچ قومی تحریک آزادی سے وابستہ ہیں اور ان کا شمار تحریک آزادی کے قائدین میں ہوتا ہے۔
بجار بلوچ بلیغ و عمیق علمی،سیاسی وعسکری بصیرت، اور مسلح تحریک پر گہرہ نظر و تجربات رکھتے ہیں ۔
انہوں نے ”جنگ ، گوریلا جنگ اور بلو چ قومی تحریک آزادی“کے عنوان سے اپنے علم وتجربات پر مشتمل ایک کتاب بھی تصنیف کی تھی جو تین زبانوں بلوچی ، براہوئی اور اردو میں شائع ہوگئی تھی ۔
جسے ادراہ سنگر نے پبلش کیا تھا جو سنگر بک سیریز کی (6) ویں کتاب رہی ۔اور یہ سنگر کی سب سے بڑی تعداد میں فروخت ہونے والی کتاب رہی جسے بے حد سراہا گیا۔
اور کتاب گوریلا جنگ کے حوالے سے ایک دستاویزی کتاب کی حیثیت رکھتا ہے ۔جس کے مندر جات و مشمولات آج بھی بلوچ مسلح دستے بطور رہنمائی استعمال کرتے ہیں ۔
بجار بلوچ ، بلوچستان کی سیاسی، معاشی ، جغرافیائی ، پاکستانی فورسز کی جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی پامالیوں سمیت خطے کی موجودہ حالات اوربین الاقوامی صورتحال پر اپنے خیالات کا ظہار اورتجزیہ کرتے رہتے ہیں۔
یہ کتاب ” بلوچستان نامہ ، حقائق کے تناطر میں ،اسی انہی مضامین کا ایک نادرمجموعہ ہے ۔