بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فوج کی آپریشن جاری ہے جس میں متعدد گھر نذر آتش اور کئی افرادکی جبری گمشدگی کی اطلاعات ہیں۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نجگور کے علاقے گوارگو کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کی آپریشن کاری ہے ۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ اس آپریشن میں پاکستانی فوج کا تشکیل کردہ مقامی ڈیتھ اسکواڈ بھی شامل ہے ۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ اس آپریشن میں فوج اورڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں نے متعدد گھر نذر آتش کردیئے جبکہ عورتوں اور بچوں کو شدید تشددکا نشاناہ بنایا گیا ہے ۔
جبکہ فوج کے ہاتھوں کئی لوگوں کی جبری گمشدگی کی بھی اطلاعات ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق علاقے میں ریاستی بربریت ابھی تک جاری ہے اور اس میںزمینی فوج کے ساتھ فضائیہ بھی شامل ہے۔
اس آپریشن میں ہیلی کاپٹروں کی پروازیں اور وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں کرب و جوار کی آبادیوں میں بھی دیکھے اور سنے جارہے ہیں جس سے یہی خدشے کا اظہارکیا جارہا ہے کہ مذکورہ آپریشن بڑے پیمانے پر کیا جارہاہے اوراس میں بڑی حد تک انسانی آبادیوں اور جان و مال کو نقصان پہنچا ہوگا۔