پاکستانی فوج نے مشکے سے ایک کو شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج نے گزشتہ روز مشکے کے علاقے میانی قلات سے ندیم ولد علی مراد سکنہ میانی کلات مشکے کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا۔
مقامی ذرائع سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مشکے میانی کے مقام قائم فورسز کی چوکی پر حملے کے بعد پاکستانی فوج نے میانی قلات کے مقامی آبادی پر دھاوا بول کر لوگوں کو شدید ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بناکر مذکورہ شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔