بی ایس او کے سابقہ چیئرپرسن کریمہ بلوچ نے بلوچ نیشنل مومنٹ میں شمولیت کا اعلان کردیا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بی ایس او آزاد کے سابق چیئرپرسن بانک کریمہ بلوچ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ انہوں نے کافی سوچ بچار اور دوستوں سے صلاح مشورہ کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے وہ اپنی سیاسی جدوجہد کو بی این ایم کے فلیٹ فارم سے جاری رکھیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ان کی بی این ایم کے مرکزی قائدین سے بھی رابطہ ہوا ہے جنہوں نے ان کی بی این ایم میں شمولیت کے فیصلے کو خوش آئندہ کہا ہے،۔
بانک کریمہ بلوچ نے مزید کہا کہ انہیں بلوچ عوام کی قومی حقوق اور بلوچستان کی آزادی کے لیے بی این ایم سے بہتر کوئی سیاست جماعت میسر نہیں اور اس وقت بی این ایم وہ واحد عوامی جماعت ہے جس کے پاس واضح سیاسی پروگرام ہے۔

یاد رہے کریمہ بلوچ نے2006 میں اپنی سیاسی سفر کا آغازکیا اور دو سال کی مختصر مدت میں بی ایس او کے مرکزی سنیئر وائس چیرپرسن منتخب ہوئے۔ وہ2015 کو نہ صرف بی ایس او بلکہ کسی بھی بلوچ قوم پرست سیاسی تنظیم کے پہلے خاتون چیئرپرسن منتخب ہوئے۔2017کو انہوں طالب علمی کی زندگی سے فراغت کے بعد بی ایس او سے علیٰحیدگی اختیار کی۔

Share This Article
Leave a Comment