مقبوضہ بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں مجموعی طور پر تین افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بولان کے پہاڑی علاقے اودباش میں مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا۔
مچھ لیویز کے مطابق بولان کے پہاڑی علاقے ادوباش میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نصیب اللہ ولد میر حاجی سمالانی نامی نوجوان کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔
دریں اثنائمستونگ کے علاقے کلی پیرکانو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد امداد شاہ اور نورا ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص عرفان زخمی ہوا ہے۔
واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔