پاکستانی فوج نے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں ایک نئی فوجی کیمپ قائم کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے تمپ کونشکلات کے مقام پر شکاری بازار میں رشید ولد فقیر محمد نامی شخص کے گھروں کو قبضہ میں لے کر نئی فوجی کیمپ میں تبدیل کردیاہے۔
واضح رہے کہ تمپ و گرد و نواح میں پہلے سے متعدد،فوجی کیمپ اور چوکیاں قائم ہیں جہاں اکثر پاکستانی فوج نے لوگوں کے گھروں،اسکولوں کو قبضے میں لے کر ان کو فوجی کیمپوں اور چوکیوں تندیل کردیا ہے۔
پاکستانی فوج کے روزانہ کی بنیاد پر جاری بربریت سے تنگ آکر علاقہ مکین اپنے آبائی علاقوں سے ہجرت کرکے دیگر شہروں میں پناہ گزین کی زندگی گزارنے پہ مجبور ہورہے ہیں۔