بی آر اے نے گورکوپ میں فورسز پر حملے کی ذمہ د اری قبول کرلی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ ری پبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں آج صبح کیچ گورکوپ میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کے سات گاڑیوں کے قافلے کو آج صبح گورکوپ کلگ جکی کی مقام پر اس وقت نشانہ بنایا جب وہ مقامی مخبروں کے ہمراہ علاقے کے سول آبادی کے خلاف آپریشن کیلئے جارہا تھا۔

ترجمان نے کہا حملے کی زد میں دو گاڈیاں آکر مکمل تباہ ہوگئے جس میں سوار 6 اہلکار ہلاک و چار شدید زخمی ہوگئے۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا کہ قابض فورسز بلوچ سرمچاروں کے ہاتھوں شکست کے بعد اپنی ناکامی کا غصہ عوام پر نکالنا چاہتا ہے جس کا جواب آئندہ بھی بھر پور طریقے سے دیا جائے گا۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ قابض پاکستانی فورسز کیخلاف قومی آزادی تک ہماری مسلح جدوجہد جاری رہے گا۔

Share This Article
Leave a Comment