پاکستان کو یو این ایچ آر سی میں دوبارہ منتخب کرنا مایوس کن ہے، رحیم بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ دانشور ، بی ایس او کے سابق چیئر مین اور بی این ایم کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل رحیم بلوچ ایڈوکیٹ نے پاکستان کواقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے دوبارہ رکن منتخب کرنے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ

”پاکستان کو [یو این ایچ آر سی میں] دوبارہ منتخب کرنا انتہائی مایوس کن ہے۔ پاکستان کا مقبوضہ بلوچستان میں جبری گمشدگی اور "مارو اور پھینکو” کی کارروائیاں، خیبرپختونخواہ میں اس کے غیر قانونی حراستی مراکز اب کوئی راز نہیں ہیں۔ ایسے بدمعاش ملک کا انتخاب یو این ایچ آر سی کی ساکھ کو خراب کر رہا ہے۔ “

واضع رہے کہ پاکستان میں خاص کر بلوچستان ،سندھ و خیبر پختونخوامیںجبری گمشدگیوں کا معاملہ ہو یا آزادی اظہار کا، اسی طرح مذہبی آزادیوں میں احمدیوں اور دیگر اقلیتوں کے لیے حالات کی بات ہو تو حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں اور سرگرم کارکن پاکستان کو بہتر درجہ بندی رکھنے والے ممالک میں شامل نہیں رکھتے۔

https://twitter.com/RahimBalochh/status/1316452310382456832
Share This Article
Leave a Comment