بلوچ طلبا کا پیدل لانگ مارچ جاری ،آج چیچہ وطنی سے روانہ ہوگا

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں زیر تعلیم بلوچ طلباءکا اپنے مطالبات منوانے کے لیے اسلام آباد کی طرف پیدل لانگ مارچ پانچویں روز جاری رہا۔

لانگ مارچ کے شرکاءرات کو چیچہ وطنی میں قیام کرنے کے بعد کل لانگ مارچ کا آغاز یہی سے کرینگے۔

لانگ مارچ کے شرکاءکے مطابق اب تک حکومتی سطح پرکسی نمائندے نے ان سے نہیں رابطہ کیا اور نہ ہی یونیورسٹی کی طرف سےکوئی شنوائی ہورہی ہے۔

لانگ مارچ کے شرکاءکے مطابق بہاوالدین زکریا یونیورسٹی میں پرانی پالیسی کی بحالی سمیت ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے قبائلی علاقوں کے لیے اسکالر شپ کے اجراءکیساتھ یونیورسٹی کے ہر شعبے میں نشستیں مختص کرنا شامل ہے۔

طلباءلانگ مارچ کو پنجاب کے تمام بلوچ کونسلز کی حمایت حاصل ہے جس کی وجہ سے بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل ملتان نے احتجاجی مارچ کرنے کافیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے یہ طلباءچالیس دن تک بہاو¿الدین زکریا یونیورسٹی کے مرکزی گیٹ کےسامنے احتجاجی کیمپ میں اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج تھے لیکن حکومتی سطح پر شنوائی نہ ہونے کی وجہ سے لانگ مارچ کا آغاز کیا گیا۔

لانگ مارچ کے منتظمین کے مطابق کل لانگ کے شرکاءمیں سے ایک طالب علم کو کچا کھوہ کےقریب موٹرسائیکل سوار نے ٹکر مار کر زخمی کیا تھا۔

لانگ مارچ کے شرکاءنے کہا کہ راستے کی صعوبتیں اور مشکلات ہماری عزم کےسامنے ماند پڑجائےگی۔

لانگ مارچ کے طلباءنے اپوزیشن اور میڈیا کی طرف سے نظر انداز کرنے پہ اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں تو ہمیں سنا نہیں جاتا البتہ اب یہاں بھی وہی روش برقرار ہے۔

طلباءنے سکیورٹی اور ناگہانی صورت حال میں ایمبولینس نہ ہونے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے کسی دوست کو کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار صوبائی حکومت ہوگی۔

جبکہ دوسری جانب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلوچ طلباءکے حق میں مختلف تنظیموں اور صارفین نے ٹوئٹ کیے ہیں۔

حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صارفین نے کہا کہ بلوچ طلباءکے لیے علم کے دروازے بند کیے جارہے ہیں۔ اگر ریاست اور حکومت کا یہی رویہ جاری رہا تو بلوچ طلباء بہت دور نکل جائیں گے۔

سوشل میڈیا صارفین نے حکومت سے بلوچ طلباءکی مطالبات کو تسلیم کرنے پر زور دیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment