لڑکیاں ہر شعبے میں ایک باوقار کردار اور مقام کا مستحق ہیں، رحیم بلوچ ایڈووکیٹ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ آزادی پسند رہنما،دانشور،بی ایس او کے سابق چیئرمین،بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے سابق سیکریٹری جنرل رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے ایک ٹیوٹ میں کہا کہ

لڑکیوں کا دن
لڑکیاں والدین کی یکساں پیار اور نگہداشت، تعلیم اور زندگی کے ہر شعبے میں ایک باوقار کردار اور مقام کا مستحق ہیں۔ بلوچوں کی آزادی کی تحریک کا مقصد بلوچستان کی آزادی حاصل کرنا اور جمہوری مساوات، انسانی حقوق سمیت جنسی مساوات کو فروغ دینا ہے۔

واضح رہے گرل چلڈرن کا عالمی دن اقوام متحدہ کے ذریعہ منایا جانے والا ایک بین الاقوامی دن ہے۔ اسے لڑکیوں کا دن اور لڑکی کا عالمی دن بھی کہا جاتا ہے۔پہلی دفعہ 11 اکتوبر، 2012، کو گرل چائلڈ کا پہلا دن منایا گیا۔

اسکے بعد ہر سال11 اکتوبر کو اس دن حوالے پروگرام ہوتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment