ضلع پنجگور کے مرکزی شہر سے صرف تین کلومیٹر دور یونین کونسل عیسی میں مسلح افراد نے چھ شیعہ زائرین کو اتوار کی صبح اغواء کرلیا۔
بتایا جارہا ہے مغویوں میں سے دو خواتین کو چھوڑ کر چھ مرد حضرات کو اپنے ساتھ لے گئے۔
اغواء شدگان کے بارے میں بتایا جارہا ہے وہ ایران کے شہر مشھد سے آرہے تھے اور وہ کراچی کے علاقے ماڈل ٹاؤن ملیر کے رہائشی بتایا جارہے ہیں۔
جبکہ اغواء ہونے والوں میں سے پانچ کی شناخت حبیب، حسین،سکندر،احمد رضا اور مھدی رضا کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ ایک کی شناخت تاحال نہ ہوسکا۔
تاہم اغواء کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔