ضلع کیچ کے علاقے تمپ ایک بار پھر فوجی آپریشن کی زد میں ہے، اتوار کی صبح فورسز نے تمپ کے مختلف علاقوں وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے۔
اب تک اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے تمپ کے علاقے کونشقلات نزرآباد سے ملحقہ پہاڑی علاقے مزن بند اور دیہی علاقوں کو حصار میں لے لیا ہے اور ناکہ بندی کرکے سخت چیکنگ کی جاری ہے جبکہ فورسز کی بڑی تعداد مزن بند کے پہاڑی سلسلے کی جانب پیش قدمی کر رہی ہے،
تاہم علاقے میں مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے مزید تفصیلات کا آنا باقی ہے