ہرنائی میں پاکستانی فوج پر بم حملہ، ہلاکتوں کی اطلاعات

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں پر حملہ پری چشمہ کے مقام پر کیا گیا جہاں نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا۔

دھماکے کے نتیجے فورسز اہلکاروں کو جانی نقصانات کے اطلاعات ہیں تاہم حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا۔

خیال رہے مذکورہ علاقے میں بلوچ مسلح آزادی پسند متحرک ہےں، اس سے قبل اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسندقوتیں قبول کرچکی ہے۔

آج ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment