بلوچ آزادی پسند رہنما،بی ایس او کے سابق چیئرمین،بلوچ نیشنل موو¿منٹ کے سابق سیکریٹری جنرل رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے طیبہ بلوچ کے والد حنیف چمروک کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے ایک ٹیوٹ میں کہا کہ
طیبہ بلوچ کے والد حنیف چمروک کا قتل انتہائی قابل مذمت ہے۔ بلوچستان میں محب وطن بلوچوں، سیاسی و انسانی حقوق کے کارکنوں اور ان کے رشتہ داروں کی اس طرح کے غیر قانونی قتل عروج پر ہے۔ پاکستانی فوج اور ریاستی سرپرستی میں ملیشیا ایسے جرائم میں ملوث ہیں۔