پنجگور سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوگئیں

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے دو افراد کی لاشیں ملی ہےں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیاہے۔

دونوں افراد کے جسموں پر گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔

لاشیں تسپ کے پہاڑی علاقے میں بگدر کور سے ملی ہیں،۔

مذکورہ افراد میں سے ایک کی شناخت عبدالروف ولد قادر بخش سکنہ پنچی تسپ سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

ضلعی حکام نے اس حوالے سے تاحال کچھ نہیں بتایا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق عبدالروف ڈیتھ اسکواڈ اورمنشیات اسمگلر کے طور پر جانے جاتے تھے جبکہ وہ پندرہ روز سے لاپتہ تھے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment