فورسز کیساتھ جھڑپ میں شہید سرمچار عابد ولی کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں ، بی آر اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ رات ملک آباد تمپ میں دوران گشت ہمارے سرمچاروں کا سامنا قابض پاکستانی فورسز سے ہوا جہاں ایک طویل جھڑپ میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک کردیئے گئے جبکہ جھڑپ میں تنظیم کے نوجوان ساتھی عابد ولی عرف شاہی بلوچ وطن کی دفاع میں شہید ہوگئے۔

بیبگر بلوچ نے کہا کہ شہید عابد ولی گذشتہ دو سالوں سے تنظیم کے پلیٹ فارم سے وطن کی آبیاری کیلئے گوریلا جنگ لڑ رہے تھے۔ وہ ایک بہادر و نڈر سپوت تھے۔ وطن کی آبیاری کیلئے نوجوانوں کی شہادت بلوچ سماج میں بیداری کا مزید سبب بن رہا ہے جہاں نوجوان شہادتوں سے اور سخت حالات کے باوجود بے دریخ مسلح تحریک سے جڑ رہے ہیں جو قبضہ گیر کیلئے تباہی ثابت ہوگی۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا کہ قبضہ گیر کے خلاف جاری مزاحمتی جنگ مزید شدت سے جاری رہیگا۔

Share This Article
Leave a Comment