بلوچ آزادی پسند رہنما،دانشور،بی ایس او کے سابق چیئرمین،بی این ایم کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے تمپ میں فورسز ہاتھوں بلوچ فرزندوں کے لاشوں کی بے حرمتی حوالے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے تازہ ٹیوٹ میں کہا ہے کہ
یہاں تک کہ پاکستان بلوچوں کی لاشوں سے بھی خوفزدہ ہے۔ عوامی احتجاج کے باوجود، پاکستانی آرمی نے شہید عرفان بلوچ اور شہید نور خان کی لاشوں کو آخری رسومات کے لئے ان کے ورثا کے حوالے کرنے سے انکار کردیا اور انہیں شہید اکبر بگٹی کی طرح جنازہ کے بغیر دفن کردیا ہے۔ شہدا کی ایسی توہین ناقابل برداشت ہے۔
واضح رہے کہ ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں یہ واقع پیش آیاجہاں پاکستانی فوج نے مزن بند میں شہید ہونے والے بلوچ فرزندوں کے لاشوں کی بے حرمتی کے ساتھ آخری رسومات ادا کرنے نہیں دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق لوگوں میں شدید غم و غصہ پھایا جارہا ہے،اورلوگ قابض ریاست کی اس عمل کو جنگی جرائم تصور کرتے ہیں۔