پاکستانی فوج کاشہدائے مزن بند کے نعشوں کی بے حرمتی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستانی فوج کا شہدائے مزن بند کے نعشوں کی بے حرمتی،لواحقین کو لاشیں دینے سے انکار

ضلع کیچ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے شہدائے مزن بند شہید عرفان اور شہید نور خان کے لاشوں کی بے حرمتی کر نے کے ساتھ لواحقین کو شہیدوں کی جسد خاکی دینے سے انکار کر دیا ہے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق تمپ میں پاکستانی فوج نے شہیدوں کی آخری رسومات ادا کرنے تاحال نہیں دیا،لاشوں کو مسخ کرنے کے ساتھ ایک ٹریکٹر کے ذریع کھڈہ کود کر بلوچ فرزندوں کو ایک ہی جگہ اس کھڈے میں ڈال دیا ہے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق لواحقین اور اہل علاقہ کے لوگ اسی جگہ پر جمع ہیں اور تاحال پاکستانی فوج نے لاشیں دینے سے انکار کردیا ہے۔
لوگوں کا شدید احتجاج بھی جاری ہے۔

وہاں موجود ایک بلوچ ماں نے بتایا کہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ فوج کی شکست کا کیا حال کیا ہے، یہ کونسی اسلامی فوج ہے جو لاشوں کی بے حرمتی اور انکے آخری رسومات کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment