بلوچ آزادی پسند رہنما اختر ندیم بلوچ نے شہداء مزن بند کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے ایک تازہ ٹیوٹ میں کہا ہے کہ
بلوچ مزاحمت آزادی تک جاری رہے گی۔ میدان جنگ اور دوسرے محاذوں میں بلوچ سرزمین کے فرزند اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اسے ثابت کررہے ہیں۔ شہید عرفان اور شہید نور خان نے مزن بند دشت میں ایک اور مثال قائم کی۔ میں ان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ضلع کیچ کے علاقے دشت کے پہاڑی سلسلہ مزن بند میں شہید عرفان اور شہید نور خان نے پاکستانی فوج سے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کی۔
بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں انکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس لڑائی میں سرمچاروں نے دشمن فوج کے پندرہ اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کیاتھا۔
اسی جھڑپ میں ایک ریاستی مخبر کو بھی سرمچاروں نے نشان عبرت بنایا۔